• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کامسٹیک اسٹیئرنگ کمیٹی اجلاس، 10 سالہ فریم ورک کی ضرورت پر اتفاق

اسلام آباد ( ساجد چوہدری )او آئی سی کے سائنس، ٹیکنالوجی اور انوویشن ایجنڈا 2026 کے نفاذ سے متعلق ساتویں اسٹیئرنگ کمیٹی اجلاس کے دوسرے روز کامسٹیک کی جانب سے پیش کئے گئے شماریاتی جائزے میں بتایا گیا کہ او آئی سی رکن ممالک میں بین الاقوامی پیٹنٹس کی تعداد میں 27 فیصد اضافہ، تحقیقی اشاعتوں میں چار گنا اضافہ اور عالمی جامعات کی درجہ بندی میں نمایاں بہتری دیکھنے میں آئی ہے، تاہم شرکاء نے ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز، خصوصاً مصنوعی ذہانت کے میدان میں بڑھتے ہوئے تکنیکی فرق پر تشویش کا اظہار کیا،اسٹیئرنگ کمیٹی نے طے کیا کہ او آئی سی جنرل سیکریٹریٹ رکن ممالک سے ایجنڈا 2026 کے نفاذ سے متعلق باضابطہ آراء حاصل کرے گا، کامسٹیک اور ترکیہ میں موجود او آئی سی کا ذیلی ادارہ ، معاشی و سماجی تحقیق اور تربیتی مرکز برائے اسلامی ممالک (سیسریک) مشترکہ طور پر ایک جامع اور اعدادوشمار پر مبنی جائزہ رپورٹ تیار کریں گے تاکہ شواہد کی بنیاد پر تجزیہ کیا جا سکے اور دہرانے کے عمل سے بچا جا سکے،اجلاس میں اصولی طور پر ایک نئے دس سالہ فریم ورک “او آئی سی ایس ٹی آئی ایجنڈا 2036” کی ضرورت پر بھی اتفاق کیا گیا۔ کوآرڈینیٹر جنرل کامسٹیک پروفیسر ڈاکٹر محمد اقبال چوہدری ،او آئی سی کے اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل برائے سائنس و ٹیکنالوجی آفتاب احمد کھوکھر نے بھی خطاب کیا۔
اسلام آباد سے مزید