اسلام آباد (خصوصی نمائندہ)شیعہ علما کونسل کی اپیل پر جامع مسجد و امام بارگاہ قصرِ خدیجۃ الکبریٰ ترلائی کلاں اسلام آباد میں جمعہ6 فروری کو دہشتگردی کے المناک سانحے کے بعد نمازِ جمعہ کا فقیدالمثال اجتماع منعقد ہواجس میں ہزاروں نمازیوں نے شرکت کر کے دین وشریعت کی بقاء کے لیے عزمِ صمیم کا اظہار کیا اور بعد احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ نمازِ جمعہ کی امامت حجۃ الاسلام علامہ راجہ بشارت حسین امامی نے کی اور خطبہ جمعہ پیش کیا۔ علامہ بشارت حسین امامی نے گذشتہ جمعہ کے اندوہناک سانحہ کی پرزور مذمت کرتے ہوئے اسے اسلام و پاکستان دشمنوں کی کاروائی قرار دیا۔علامہ امامی نے کہا کہ اللہ کے گھر مسجد میں نمازیوں پر حملہ اور دھماکا کرنے والے کسی دین دھرم کے فقط دہشت گردی کے پیروکار ہیں۔