رنگ روڈ کا نظر ثانی شدہ پی سی ون پی اینڈ ڈی کو جمع ، لاگت 44ارب ہو گئی

February 27, 2024

راولپنڈی(راحت منیر/اپنے رپورٹرسے) باخبرذرائع کے مطابق رنگ روڈ کا نظر ثانی شدہ پی سی ون پی اینڈ ڈی کو جمع کرادیا گیا ۔منصوبہ کی لاگت 44ارب روپے ہوگئی ہے۔ذرائع کے مطابق لاگت میں اضافہ مہنگائی کے باعث کیا گیا ۔پی اینڈ ڈی بورڈ اب منصوبہ کا جائزہ لے کر منظوری دے گا۔منصوبہ کی ابتدائی لاگت 31اعشاریہ7ارب روپے تھی۔