بلوچستان اسمبلی کے سامنے آج مظاہرہ یا دھرنا نہیں ہوگا،چار جماعتی اتحاد

February 28, 2024

کوئٹہ (آن لائن)چار جماعتی اتحاد بلوچستان کی جانب سے آج بلوچستان اسمبلی کے سامنے کوئی مظاہرہ یا دھرنا نہیں ہوگا نہ ہی کوئی کال دی گئی ہے، ترجمان کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ بعض سوشل میڈیا گروپس اور اخبارات میں 28 فروری کو بلوچستان اسمبلی کے سامنے احتجاجی مظاہرہ یا دھرنے کے حوالے سے چھپنے والی خبروں کی تردید کرتے ہیں کیونکہ چار جماعتی اتحاد کے کسی بھی اجلاس، احتجاج پریس کانفرنس یا اطلاع کی صورت میں تمام صحافیوں کو بروقت آگاہ کیا جائیگا۔جبکہ کسی بھی پروگرام کے اعلان ہونے کی صورت میں چار جماعتی اتحاد کی جانب سے باقاعدہ پریس ریلیز جاری کیا جاتا ہے، چار جماعتی اتحاد بلوچستان کی کوارڈینیشن کمیٹی کے اجلاس اور اس کے فیصلوں کی روشنی میں پارٹی کارکن ہر قسم کے احتجاج کیلئے تیار رہیں۔