امریکی فوج کو بھرتیوں میں مشکلات کا سامنا، فورس میں 24؍ ہزار کی کٹوتی کی جائیگی

February 29, 2024

کراچی (نیوز ڈیسک) امریکی فوج نے اہلکاروں کی تعداد میں پانچ فیصد یعنی 24؍ ہزار کی کمی کی جا رہی ہے جس کا مقصد فوج میں تنظیم نو کی کوشش کو مضبوط و مربوط بنانا ہے۔ وزارت دفاع کی جانب سے جاری کی جانے والی ایک دستاویز کے مطابق، اس اقدام کے نتیجے میں اسے مستقبل کی جنگوں میں لڑنے کیلئے مستعد رہنے میں مدد ملے گی کیونکہ ملک کو نئی بھرتیوں کے معاملے میں مشکلات کا سامنا ہے۔ فوجیوں کی تعداد میں کمی سے فوج کو مالی سال 2029 تک تقریباً 4؍ لاکھ 94؍ ہزار سے کم کرکے اسے 4؍ لاکھ 70؍ ہزار تک لایا جائے گا، جس میں بنیادی طور پر بغاوت کی سرکوبی کیلئے مقرر فورس میں پہلے ہی خالی اسامیوں کو ختم کیا جائے گا۔