ٹیکس چوری مقدمہ منسوخی کی رٹ، درخواستگزار کیخلاف کارروائی روک دی گئی

February 29, 2024

پشاور(نیوز رپورٹر) پشاورہائیکورٹ کے جسٹس ایس ایم عتیق شاہ اور جسٹس سید ارشد علی پر مشتمل بنچ نے ایک کاروباری فرم کیخلاف کسٹم حکام کیجانب سے مبینہ طور پر ٹیکس چوری کا مقدمہ درج کرنے سے متعلق رٹ پر ایف آئی آر کی منسوخی کے لئے دائر رٹ پر درخواست گزار کے خلاف کارروائی روک دی اور متعلقہ حکام سے جواب طلب کرلیا۔ گزشتہ روز شمائل احمد بٹ اور بلال تنگی ایڈووکیٹس کی وساطت سے دائر رٹ پٹیشن میں پریمیم بلینکٹ کے چیف ایگزیکٹیو نور خواص نے موقف اپنایا ہے کہ وفاقی حکومت نے 2021میں ایکسپورٹ فیسیلیٹیشن سکیم کے تحت لوگوں کو مراعات دیں ۔ انہوں نے باہر سے خام مال منگوایا اور اب تک آٹھ ارب روپے کا مال منگوایا گیا ہے جس سے سامان کی تیاری کی جارہی ہے۔