ہوائی فائرنگ کے مقدمے میں 5 ملزمان کی ضمانت منظور

March 01, 2024

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سٹی کورٹ میں قائم عدالت نے ساحل تھانے کی حدود میں ہوائی فائرنگ کے مقدمے میں پانچ ملزمان کی ضمانت منظور کرلی،عدالت نے تمام ملزمان کو 20، 20 ہزار روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کروانے کا حکم دیا،ملزمان میں بلال، جابر ، رجب، مزمل اور شہیر شامل ہیں۔علاوہ ازیں پولیس نےڈیفنس فیز 8میں ہوائی فائرنگ میں ملوث مزید 2ملزمان کو گرفتارکر لیا ، ودود حسنی اور اسکا گارڈ شامل ہیں ۔