تین لڑکیوں سمیت 4افراد اغواء، خاتون سے اجتماعی زیادتی

March 01, 2024

اسلام آباد، راولپنڈی (خصوصی نامہ نگار، سٹاف رپورٹر ) تین لڑکیوں سمیت 4افراد اغواء ہو گئے ۔تھانہ لوئی بھیر کے علاقےمیں افغان لڑکی کو فلیٹ میں لے جا کر اجتماعی بے آ برو ریزی کا نشانہ بنا دیا گیا۔ (ک) نے بتایا کہ یاسر آرین اختری مصور آرین نے فلیٹ میں لے جا کر جوس پلایا اور چھ افراد نے زیادتی کی۔تھانہ ہمک نے فاروق احمد کی اہلیہ کی رپورٹ پر اس کی بیٹی (ح) زوجہ سخاوت حسین کے اغواء کا مقدمہ درج کر لیا۔تھانہ ترنول کو سلیم خان نے بتایا کہ نامعلوم افراد نے3سالہ بیٹے محمد سجاد کو اغواء کرلیا۔ تھانہ وارث خان کو یاسر محمود نے بتایا کہ کسی نے میری بیٹی (ر) عمر18سال کو اغواء کرلیا۔تھانہ دھمیال کو صائمہ کلیم نے بتایا کہ معاذ اظہر،اظہرمشتاق ، اس کی بیوی ریحانہ اور اسکی بیٹی اقوام عباسی گاڑی میں سے میری 17 سالہ بیٹی (م)کو اغواکرکے لے گئے ۔