30سماج دشمن پکڑے گئے

March 01, 2024

راولپنڈی ، اسلام آباد (سٹاف رپورٹر ، خصوصی نامہ نگار) راولپنڈی پولیس نے مختلف واقعات میں 8ملزموں کو گرفتار کرکے سامان آتش بازی ،گیس سلنڈرز،کھلا پٹرول اوردیگر آلات ریفلنگ برآمد کرلئے۔ 8ملزموں سے چر س،شراب اور دو پستول برآمد کر لئے گئے ۔کیپٹل پولیس نے بھی 11 منشیا ت فروشوں اور تین جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کر کے مسروقہ سامان کے علاوہ 4720گر ام ہیر وئن ، 2220گر ام چرس، 46لٹر شراب اور 112گر ام آ ئس برآمد کر لی۔کیپٹل پولیس کے انسدادچوری اورڈکیتی یونٹ نے متعدد وارداتو ں میں ملوث تین ڈکیٹ گرفتار کرلئے، گرفتار ملزمان کے قبضہ سے چھینی گئی گاڑی ، نقدی وبیٹریاں کل مالیتی 48لاکھ روپے اوروارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد کرلیاگیا۔