خالد مقبول کی کار کنوں اور منتخب نمائندوں کو ہدایت

March 02, 2024

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول نے اراکین رابطہ کمیٹی، اراکین صوبائی اسمبلی، زمہ داران وکارکنان کو اپنے اپنے علاقوں میں عوام کے درمیان رہ کر بارشوں کے بعد ہونے والی کسی بھی قسم کی ناگہانی صورتحال پر اپنی مدد آپ کے تحت عوام کی مدد کرنے کی ہدایات دیں۔ انہوں نے کہا کہ خصوصاً اراکین سندھ اسمبلی ذمہ داران و کارکنان کے ہمراہ سڑکوں پر جمع ہونے والے پانی کی نکاسی، ٹریفک کی روانی ، بارش سے متاثرہ افراد کی محفوظ مقام پر منتقلی اور دیگر سرگرمیوں میں اپنا ہر ممکن کردار ادا کریں۔