واٹر پمپ سے ایک شخص کی لاش ملی

March 02, 2024

کراچی(اسٹاف رپورٹر) جوہر آباد تھانے کی حدود واٹر پمپ سے عائشہ منزل کی طرف جانے والی سڑک پر محفوظ شیر مال کے قریب سےافغانی شہری 27 سالہ جام گل ولد حاجی امین کی لاش ملی ہے۔،پولیس کے مطابق سرجانی ٹاؤن میں ایک شہری نے دوران ڈکیتی مزاحمت پر ایک ڈکیت کو گولی ماری تھی جو زخمی حالت میں فرار ہوگیاتھا،ہوسکتا ہےہلاک شخص ڈکیت تاہم پولیس واقعے کی تحقیقات کررہی ہے۔