طالبان جنگجو میر اویس کا جسمانی ریمانڈ

March 02, 2024

کراچی (اسٹاف رپورٹر) انسداد دہشتگردی کی منتظم عدالت نے دہشتگردی کی کارروائی کی منصوبہ بندی، دھماکہ خیز مواد اور اسلحہ برآمدگی کے مقدمے میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے دہشتگرد میر اویس کو 6 مارچ تک جسمانی ریمانڈ پر سی ٹی ڈی کے حوالے کردیا۔ کراچی میں انسداد دہشتگردی کی منتظم عدالت کے روبرو دہشتگردی کی کارروائی کی منصوبہ بندی، دھماکہ خیز مواد اور اسلحہ برآمدگی مقدمے کی سماعت ہوئی۔ سی ٹی ڈی نے گرفتار کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے دہشتگرد میر اویس کو پیش کیا۔ تفتیشی افسر نے بتایا کہ ملزم اویس میر کو نیول کالونی میں کارروائی کے دوران گرفتار کیا گیا ہے۔