طارق علی گلوبل مکسڈ مارشل کے کونسل ممبر منتخب

March 02, 2024

کراچی (اسٹاف رپورٹر) طارق علی گلوبل ایسوسی ایشن آف مکسڈ مارشل آرٹس کے کونسل ممبر منتخب ہو گئے۔ہائبرڈ فارمیٹ میں ہونے والی میٹنگ، معروف ووٹنگ کمپنی لومی کی جانب سے کرائے گئے انتخابات میں۔الیگزینڈر اینگل ہارڈ بلامقابلہ صدرمنتخب ہوئے۔ ایم ایم اے اسپورٹس تاریخ میں پہلی بار کوئی پاکستانی ورلڈ فیڈریشن کے اہم عہدے پر الیکشن میں کامیاب ہوا ہے۔