سینیٹ کی 6 سیٹوں پر الیکشن کیلئے ریٹرننگ افسروں کی تقرری کا اعلان

March 02, 2024

اسلام آباد (رپورٹ:حنیف خالد) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے یکم مارچ 2024ء کو نوٹیفکیشن نمبر ایف نائن (ون) 2024ء کوآرڈ (ایم/ایف) ون جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے آرٹیکل 223 (4) کے تحت خالی ہونےوالی سینٹ کی 6سیٹوں فیڈرل کیپٹل کی ایک‘ سندھ کی دو اور بلوچستان کی تین سیٹوں کو پر کرنے کیلئے ریٹرننگ افسروں کی تقرری کا اعلان کیا ہے۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان سیکرٹریٹ اسلام آباد کے سپیشل سیکرٹری ظفر اقبال حسین فیڈرل کیپٹل کی ایک جنرل سیٹ کے ریٹرننگ افسر تعینات کئے گئے ہیں جبکہ صوبائی الیکشن کمشنر کراچی شریف اللہ سینٹ میں صوبہ سندھ کی جنرل نشستوں کو پر کرنے کیلئے ریٹرننگ افسر ہونگے۔ صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان محمد فرید آفریدی صوبہ بلوچستان سے تین جنرل نشستوں کیلئے ریٹرننگ آفیسر تعینات کئے گئے ہیں۔