ٹرانسپورٹ والی شخصیت کو بحیثیت مشیر کابینہ کا حصہ بنایا جائے،حاجی افتخار خان

March 02, 2024

پشاور (لیڈی رپورٹر)پاکستان اور صوبہ خیبرپختونخوا کی معیشت میں ٹرنسپورٹ مواصلات گڈز کیرئیر شعبے کا بہت بڑا کردار ہے وفاقی اور صوبائی کابینہ میں مواصلات ٹرانسپورٹ گڈز کیریئرکے شعبے سے تعلق رکھنے والے شامل کیا جائے تاکہ ملک و صوبے کی ترقی کا پہیہ مزید تیز چل سکے پشاور گڈز کیریئر ایسوسی ایشن کے چیئرمین اور آفریدی گڈز کیریئر کے چیف ایگزیکٹو حاجی افتخار خان نے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا ہے صوبے کے کابینہ میں مشیر کے طور پر ٹرانسپورٹ سے تعلق رکھنے والے اہم شخصیت کو بحیثیت مشیر کابینہ کا حصہ بنایا جائے اور ٹرانسپورٹ کے تمام شعبوں کو اعتماد میں لے کر پالیسیا بنائی جائیں تو صوبے کی ترقی میں بہترین کردار ادا کیا جا سکتا ہے انہوں نے کہا کہ اعلی افسران صوبائی حکومت اور وزراء کو گمراہ کر کے غلط پالیسیاں ترتیب دیتے ہیں۔