انجینئرنگ یونیورسٹی میں فوڈ گالا کااہتمام

March 02, 2024

لاہور(پ ر)یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور کے شعبہ کیمسٹری نے کیم فیسٹ 2.0/فوڈ گالا کا اہتمام کیا۔ فوڈ گالا میں کیمسٹری اور کُلنری آرٹس کے امتزاج کا مظاہرہ کیا گیا، جس میں ایم فل فوڈ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پروگرام کے طلباء نے اپنی کھانے کی مصنوعات پیش کیں۔ ڈین فیکلٹی آف نیچرل سائنسز، ہیومینٹیز اور اسلامک اسٹڈیز پروفیسر ڈاکٹر شاہد رفیق اور چیرمین شعبہ کیمسٹری ڈاکٹر ہمایوں اعجاز نے خصوصی شرکت کی۔