لاہور (نیوز رپورٹر) ای سی ممبر لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری احد امین ملک نے کہا ہے کہ پاکستان کی معاشی ترقی، صنعتی استحکام اور برآمدات میں اضافے کا دارومدار سستی اور بلا تعطل بجلی کی فراہمی پر ہے۔ انہوں نے کہا کہ مہنگی بجلی کے باعث صنعتی شعبہ شدید مشکلات کا شکار ہے۔