کارگوہینڈلنگ چارجز میں 200 اضافے سے مزید قیمتیں بڑھ جائے گی، شعیب خان

March 03, 2024

پشاور(جنگ نیوز) ملاکنڈ چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر محمد شعیب خان نے کہاہے کہ کراچی پورٹ ٹرسٹ کارگو ہینڈلنگ چارجر میں 200فیصداضافے سے درآمد ی اور برآمدی لاگت بڑھے گی جو اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں اضافے کا سبب بنے گی جس سے ماہ رمضان میں مہنگائی کی نئی لہر آجائے گی حکومت وپورٹ ٹرسٹ اضافے پر نظرثانی کرکے درآمدگان اور برآمدگان کو ریلیف دیں۔ انہوں نے کہاکہ ڈالر مہنگا ہونے کی وجہ سے اورٹیکسوںکی بھرمارسے ویسے بھی درآمدی اشیاء مہنگے ہوگئے،پورٹ ٹرسٹ کارگوہینڈلنگ چارجز میں 200اضافے سے مزیدقیمتیں بڑھ جائے گی جس کا براہ راست بوجھ عوام پر آئے گی اور وفاقی حکومت وپورٹ ٹرسٹ درآمدی اور برآمدی لاگت بڑھنے سے روکنے میں تاجر برادری کا ساتھ دیں۔ انہوں نے کہاکہ خیبرپختونخوا حکومت درآمدی اشیاء پر 2فیصد انفراسٹریکچر ڈیویلپمنٹ سیس ٹیکس کے نفاذ سے بھی اشیائے خوردونوش کی قیمتوں پر براہ راست اثرپڑے گی اور صوبائی حکومت سیس ٹیکس لگانے سے گریز کرکے مہنگائی کنٹرول کرنے میں تاجر برادری اور عوام کا ساتھ دیں۔