سینیٹ، فلسطینیوں کے قتل عام کی مذمت، اسرائیلی مصنوعات کے بائیکاٹ پر زور

March 05, 2024

اسلام آباد(ایجنسیاں) سینیٹ میں اسرائیلی فورسز کے ہاتھوں غزہ میں فلسطینیوں کے قتل عام کی شدید مذمت کی گئی اور اسرائیلی مصنوعات کے بائیکاٹ پر زور دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق سینیٹ نے فلسطین کے حق میں قراردادمتفقہ طورپر منظور کرلی ہے، قرارداد 10 ممبران سینیٹ کی جانب سے پیش کی گئی تھی‘سینیٹر افنان اللہ نے کہا کہ مسلمان ممالک کو چاہیے کہ مظلوم فلسطینیوں کو امداد فراہم کرنے کیلئے اپنی اپنی ایئر فورسز کے ذریعے کم ازکم ائیر سیفٹی ہی فراہم کردیں۔سینیٹر پلوشہ نے کہا کہ فلسطینی مسلمانوں کے قتل عام پر خاموشی پر اسلامی ممالک کو شرم آنی چاہئے‘ اللہ کرے مسلمان ممالک کے تیل کے کنویں خشک ہوجائیں‘سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ ہمیں اب قراردادوں سے آگے نکلنا ہوگا، ہمیں جاگنے کیلئے اور کتنی لاشیں چاہئیں۔