سونے کی قیمت میں 900 روپے فی تولہ اضافہ

March 05, 2024

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) گولڈ مارکیٹ، سونے کی قیمت میں900روپے فی تولہ کا اضافہ، تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 3ڈالر فی اونس کے اضافے سے 2103 ڈالر سے بڑھ کر 2106 ڈالر فی اونس ہو گئی ،عالمی مارکیٹ میں اضافے کے باعث ہی مقامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت 900 روپے فی تولہ کے اضافے سے 2 لاکھ 21 ہزار 200 روپے فی تولہ اور 10 گرام سونے کی قیمت 771 روپے کے اضافے سے ایک لاکھ 89 ہزار 643 روپے ہو گئی ہے تاہم چاندی کی قیمت 2600 روپے فی تولہ پر برقرار رہی۔