معتکفین کا مسجد میں ٹہلنا

April 05, 2024

آپ کے مسائل اور اُن کا حل

سوال: رمضان المبارک میں مساجد میں لوگ اعتکاف میں بیٹھتے ہیں، اس دوران بعض لوگ ایسے بھی ہوتے ہیں جو سحری یا فجر وغیرہ کے بعد مسجد میں ہی چکر لگارہے ہوتے ہیں، اور ساتھ ذکر واذکار میں مشغول رہتے ہیں ، یہ عمل ٹھیک ہے یا نہیں ؟

جواب:معتکفین کے لیے بوقت ضرورت اس کی گنجائش ہے، البتہ اس دوران اگر صفوں میں لوگ ذکر واذکار وتسبیحات میں مشغول ہوں، یا نماز ادا کررہے ہوں تو ان کا خیال رکھا جائے۔