گھوڑوں کی کمی کے باعث کپ ریس منسوخ

April 08, 2024

کراچی(اسٹاف رپورٹر) گھوڑوں کی تعداد میں کمی کی وجہ سے ریس کورس میں دی اپریل کپ کی گھڑ دوڑ منسوخ کردی گئی، اس ریس میں صرف چار گھوڑوں کی انٹری دی گئی تھی مگر دو گھوڑوں کے مالکان نے انٹری واپس لے لی تھی، دیگر دو مقابلوں میں کوکو پرنس پر ایم سجاد اور ٹیک کئیر پر بشارت علی فاتح رہے۔