جناح کالج نے پی سی بی کپ جیت لیا

April 09, 2024

کراچی (ا سٹاف رپورٹر) گورنمنٹ جناح کالج نے گورنمنٹ کالج 36 بی لانڈھی نمبر چار کو تین وکٹوں سے ہرا کر پی سی بی انٹر کالج رمضان ٹی ٹوئنٹی کر کٹ کپ جیت لیا، وزیر اعلی سندھ کے مشیر سید نجمی عالم نے ونر ٹرافی اور 5 لاکھ روپے جناح کالج کے کپتان رضوان خان ، رنر ٹرافی اور دو لاکھ 50 ہزار روپے گورنمنٹ کالج 36 بی لانڈھی کے کپتان احد علی کو دی۔