عید اسپیشل ٹرین 1200 مسافر لے کر لاہور روانہ

April 09, 2024

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی کینٹ اسٹیشن سے دوسری عید اسپیشل ٹرین 12سو سے زائد مسافروں کو لے کر پیر کی شب 9 بجے لاہور روانہ ہوگئی۔ پاکستان ریلوے کے ترجمان کے مطابق یہ ٹرین 18کوچز پر مشتمل ہے، جو منگل9 اپریل کو شام 5:55 بجے لاہور پہنچے گی۔ ٹرین کی حفاظت کے لیے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔