محمد سلیم ملک کے بھائی ملک منیر حسین وفات پا گئے

April 10, 2024

دی ہیگ ( نمائندہ جنگ ) سنوتن میر (دی ہیگ) ہالینڈ کی سیاسی سماجی شخصیت محمد سلیم ملک کے بڑے بھائی ملک منیر حسین کے انتقال پر ہالینڈ کی کمیونٹی شخصیات نے محمد سلیم ملک سے اظہار تعزیت کیا ہے۔ کاروباری شخصیت حاجی مشتاق احمد،سہیل احمد ،سماجی شخصیت سارا احمد،کشمیر پیس فورم کے جنرل سیکرٹری سینئر صحافی راجہ فاروق حیدر، پاکستان مسلم لیگ ن اوورسیز ہالینڈ کے پیر سید اقرار شاہ، چوہدری پرویز علی ، جاوید بٹ پیارے ، چوہدری فیصل منظور ،محمد جاوید اقبال کھوکھر ،عبدالباسط خان ،سید رضوان احمد ،نعمان بٹ ،حاجی عبدالقیوم،محمد خورشید مغل ،محمد یونس بٹ ودیگر نے ملک منیر حسین کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا اور اللہ تعالی کے حضور دعائے مغفرت کی ہے۔