خاتون نے سمندر میں چھلانگ لگا کر مبینہ طور پر خودکشی کرلی، ایک شخص کی لاش ملی

April 13, 2024

کراچی (اسٹاف رپورٹر) نیٹی جیٹی پل سے ایک خاتون نے سمندر میں چھلانگ لگا کر مبینہ طور پر خودکشی کر لی،خاتون کی شناخت 40 سالہ یاسمین زوجہ نور محمد کے نام سے کی گئی، نیوٹاؤن کے علاقے سینٹرل جیل کے قریب رہائشی کوارٹر کے اندر سے 15سالہ ہمیش ولد اشوک کی پھندا لگی لاش ملی۔