مولانا قاری اللّٰہ داد کے صاحبزادے کا انتقال، تعزیتی جلسہ اور قرآن خوانی آج ہوگی

April 13, 2024

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان شریعت کونسل صوبہ سندھ کے صدر ،جامعہ فاروق اعظم محمود آباد کے مہتمم مولانا قاری اللہ داد کے بیٹے مولانا یوسف اچانک حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے، نماز جنازہ قاری اللہ داد پڑھائی ، ڈیفینس قبرستان میں تدفین کی گئی ،دریں اثنا جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمنٰ، رہبر جمعیت مولانا محمد خان شیرانی ،مولانا تقی عثمانی، مولانا گل نصیب خان ، مولانا شجاع الملک، مولانا قاری لیاقت رحمانی ،مولانا قاری معاویتہ القاسمی،مولانا مفتی حماد اللہ مدنی ،حافظ احمد علی ،مفتی عابد، علماء طلباء اور اور دیگر نے مولانا قاری اللہ داد سے اظہار تعزیت کیا ہے ، آج بعد نماز ظہر جامع مسجد فاروق اعظم میں تعزیتی جلسہ اور قرآن خوانی ہوگی۔