سفاری پارک میں جھولے سے گر کر بچہ شدید زخمی ہوگیا

April 13, 2024

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )سفاری پارک میں جھولے سے گر کر بچہ شدید زخمی ہو گیا،بچے کو اسٹیڈیم روڈ پر واقع نجی اسپتال منتقل کیاگیا، پولیس کے مطابق دس سالہ بچہ احمد فیملی کے ہمراہ گھومنے آیا ا، ٹرین والا جھولا جھولنے کے دوران سیفٹی بیلٹ کھول کر کھڑا ہوا اور اونچائی سے گر کر زخمی ہوا،پارک انتظامیہ کے مطابق بچے نے شرارت میں اپنی سیفٹی بلیٹ کھول دی تھی ،واقعہ کی فوٹیج بھی سامنے آئی ہے۔