موسیٰ کالونی میں چھوٹے بھائی نے بڑے بھائی کو چھری مار کر قتل کردیا

April 15, 2024

کراچی(اسٹاف رپورٹر) موسی ٰکالونی میں چھوٹے بھائی نے بڑے بھائی کو چھری مار کر قتل کردیا،پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔تفصیلات کے مطابق گلبرگ تھانے کی حدود موسی کالونی گلی نمبر 2 میں واقع مکان میں دو سگے بھائیوں فیصل اور ریاض ولد اظہار میں لڑائی ہوگئی،اس دوران چھوٹے بھائی فیصل نے تیش میں آکر بڑے بھائی ریاض کے سینے میں چھری سے وار کیا جس سے وہ موقع پر ہلاک ہوگیا واقعےکے بعد فیصل موقع سے فرار ہوگیا،واقعے کی اطلاع پر پولیس اور ریسکیو اہلکاروں نے جائے وقوعہ پرپہنچ کر متوفی کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا،گلبرگ پولیس نے موقع پر پہنچ کر کارروائی کا آغاز کیا،پولیس کے مطابق پولیس نے نہایت حکمت عملی سے مفرور ملزم کا سراغ لگاکر گرفتار کر لیا،ملزم کی نشاندہی پر آلہ قتل بھی برآمد کرلیا گیا ہے،جائے وقوعہ پر فارنزک ٹیم بھی بلواکر شواہد اکھٹے کئے گئے ہیں، متوفی کا پوسٹ مارٹم کرواکرواردات کا مقدمہ درج کردیا گیا ہے۔