نیوزی لینڈ سیریز کیلئے ٹکٹس پبلک بوتھس سے فروخت کرنے کا اعلان

April 15, 2024

کراچی (اسٹاف رپورٹر) شائقین کرکٹ کے بے حد اصرار کے بعد پاکستان اور نیوزی لینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے ٹکٹ پبلک بوتھ سے بھی فروخت کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اتوار کو پی سی بی نے اعلان کیا کہ پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز کی ٹکٹوں کی فروخت کے لیے ٹکٹنگ بوتھ ( باکس آفس ) کا قیام ہے۔ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے میچز راولپنڈی میں18، 20اور21اپریل کو ہونگے۔ لاہور میں میچز 25اور 27اپریل کو کھیلے جائیں گے۔ راولپنڈی میں باکس آفس پنڈی پی ایف گراؤنڈ راول روڈ 1122ریسکیو آفس کے مقابل قائم ہوگا جو 16اپریل سے کام شروع کرے گا۔لاہور میں یہ باکس آفس لبرٹی کے داخلے کے قریب قائم ہوگا جو 21اپریل سے کام شروع کرے گا۔ ہاسپٹیلٹی باکسز اور پلاٹینم باکسز کے سوا دیگر تمام ٹکٹیں باکس آفس پر دستیاب ہوں گی۔