ایشین ریسلنگ میں پاکستان کی ناقص پرفارمنس

April 15, 2024

کراچی( اسٹاف رپورٹر) قازقستان میں کھیلی جانے والی ایشین ریسلنگ چیمپئن شپ میں پاکستانی ریسلرز کی کار کردگی مایوس کن رہی، ٹاپ پہلوان انعام بٹ بشکیک میں چیمپئن شپ کے لیے لگائےگئےکیمپ میں انجری کا شکار ہونےکی وجہ سے ایونٹ میں حصہ نہ لے سکے۔ 57کے جی میں محمد بلال اور 86 کے جی میں حیدر علی بٹ بھی میڈلز کی دوڑ میں بھی شامل نہ ہوسکے۔ پاکستان کے چار پہلوان اب ایشین اولمپک کوالیفائنگ راؤنڈ میں شریک ہوں گے جو18 اپریل سے بشکیک میں ہی شروع ہوگا۔