بارش کے باعث گھڑ دوڑ منسوخ

April 15, 2024

کراچی(اسٹاف رپورٹر) اتوار کو شہر میں ہونے والی شدید بارش کے باعث ریس کورس میں ہونے والی گھڑ دوڑ منسوخ کردی گئی جس میں عید ملن کپ بھی شامل ہے،چار مقابلوں کا ہینڈی کیپ دیا گیا تھا، منتظمین کا کہنا ہے کہ بار ش کے بعد ریس کورس کے ٹریک گیلے ہوگئے تھے جس پرسواروں اور گھوڑوں کے ذکمی ہونے کا خدشہ تھا جس کی وجہ سے ریس منسوخ کردی گئیں، اب اگلے اتوار کو مقابلے نئے ہینڈی کیپ کے ساتھ ہوں گے۔