شریف خاندان قیدی نمبر 804 سے خوفزدہ ہے‘ عمر ایوب

April 15, 2024

کوئٹہ (این این آئی)قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب نے کہا ہے کہ شریف خاندان قیدی نمبر 804 سے خوفزدہ ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمر ایوب نے کہا کہ پی ٹی آئی نے عوام کو شعور دیا، آنے والا دور پی ٹی آئی کا ہے یہحکومتیں ختم ہو جائیں گی۔یہ پرانا پاکستان نہیں لوگ بیدار ہو چکے ہیں۔عمر ایوب نے کہا کہ پشین اور چمن جلسوں میں پی ٹی آئی کے کارکنوں کو جھنڈے لہرانے نہیں دیے گئے، کارکنوں کو زد و کوب کیا گیا۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ رکاوٹوں کے باوجود جلسے کامیاب ہوئے، ہمارے اتحاد میں شامل جماعتیں پورے ملک میں جلسے کریں گی۔