کراچی (اسٹاف رپورٹر)یونیورسٹی روڈ پر کے فور کا کام جاری،وقت پر مکمل نہ ہونے کے باعث قریبی مکینوں کی زندگی اجیرن ،ہیوی ٹریفک کو متبادل راستہ تعمیر کیے بغیرگلشن اقبال کی اندرونی گلیوں میںموڑنے سے شہریوں کے مسائل میں اضافہ ہو گیاحادثات معمول، سیوریج اور پانی کی لائنیں ٹوٹ گئیں گلشن اقبال ٹاؤن یونین کمیٹی نمبر 8 کے چیئرمین خضر باقی باللہ نے کے فور انتظامیہ سے ملاقات کی چیئرمین کے مطابق انہوں نے یقین دہانی کرائی تھی کہ نیپا چورنگی سے اردو یونیورسٹی تک تعمیراتی کام سے پہلے متبادل راستے فراہم کیے جائیں گے لیکن انتہائی افسوس کے ساتھ یہ بات کہنی پڑتی ہے کہ کے فور انتظامیہ نے متبادل راستہ تعمیر کیے بغیر تمام ہیوی ٹریفک کو یونین کمیٹی گلشن اقبال کے اندرونی گلیوں میں بھیج دیا ہے. جس کی وجہ سے اس کونسل کا بنیادی انفراسٹرکچر تباہ ہو گیا ہے خضر باقی باللہ نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر بشمول اسسٹنٹ کمشنر اور دیگر افسروں سے ملاقات کی اور ان مسائل کی توجہ مبذول کرائی۔ گزشتہ دنوں رکشے کے حادثے میں خواتین کے زخمی ہونے کے ساتھ ساتھ بھاری گاڑیوں کی وجہ سے سیوریج کی لائن اور پانی کی لائنیں ٹوٹ گئی ہیں. سڑکوں پر پانی جمع ہونے کی وجہ سے مسلسل حادثات ہو رہے ہیں. اس سلسلے میں تمام اداروں میئر و ٹاؤن چیئرمین سے اپیل کی جاتی ہے کہ فوری توجہ دی جائے تاکہ مسائل حل ہو سکیں ۔