کراچی (نیوز ڈیسک) پاکستانی خلا باز چین کے خلائی اسٹیشن پر نئی تاریخ رقم کرنے کیلئے تیار، دونوں ملکوں کے خلائی تعاون میں اہم پیشرفت، مشن کیلئے چینی خلائی جہاز، تربیت اور لانچنگ مرکز استعمال ہوگا۔ پاکستانی پائلٹ چینی خلائی اسٹیشن پر تقریباً ایک ہفتہ گزارے گا، دو پائلٹوں میں سے ایک کا انتخاب اکتوبر میں متوقع، منتخب پائلٹ چین کے خلائی اسٹیشن جانیوالا پہلا غیرملکی، پاکستان بھی پہلی بار اپنا شہری خلا میں بھیجے گا۔ پائلٹ ذیشان علی اور خرم داؤد کئی ماہ سے بیجنگ کے چائنا آسٹروناٹ ریسرچ اینڈ ٹریننگ سینٹر میں تربیت لے رہے ہیں۔