• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جی پی ایس سگنلز میں مداخلت، دوحہ کی پرواز جموں لینڈ نہیں ہوئی

کراچی (افضل ندیم ڈوگر) مشرق وسطی میں جاری جنگ کے بعد مقبوضہ جموں و کشمیر اور سیالکوٹ سیکٹر میں جی پی ایس سگنلز (گلوبل پوزیشنگ سسٹم) میں غیرمعمولی مداخلت کی وجہ سے فلائٹ ٹریکنگ میں بڑی گڑبڑ سامنے آرہی ہے۔ فلائٹ ریڈار 24 پر ہفتہ اور اتوار کی رات سوا 2بجے دوحہ سے پہنچی پرواز کیو آر 630 سیالکوٹ ایئرپورٹ پر لینڈ ہوئی مگر جی پی ایس سپوفنگ، سگنلز جمپنگ اور لوکیشن گلچز کی وجہ سے فلائٹ راڈار پر مقبوضہ کشمیر کے جموں ایئرپورٹ پر ڈائیورٹ ظاہر ہوئی۔

اہم خبریں سے مزید