نواں کلی میں تجاوزات کی بھرمار،لوگوں کو آمد و رفت میں دشواری کا سامنا

April 15, 2024

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)نواں کلی میں تجاوزات کی بھرمار،ریڑھی بانوں نے سڑک پر قبضہ کرلیا،لوگوں کو آمد و رفت میں دشواری کا سامنا تفصیلات کے مطابق گنجان آبادی والے علاقے نواں کلی کے پہلے اسٹاپ سے آخری اسٹاپ تک تجاوزات کی بھر مار ہے ریڑھی بانوں نے سڑک کے دونوں اطراف قبضہ کر رکھا ہے جس کی وجہ سے ٹریفک کی روانی کا نظام بری طرح متاثر ہوتا ہے جبکہ لوگوں کا پیدل چلنا بھی دشوار ہوکر رہ گیا ہے سب سے زیادہ گھمبیر صورتحال اسکولوں کی چھٹی کے اوقات میں ہوتی ہے دوسری جانب علاقے میں صفائی کی صورتحال بھی انتہائی خراب ہے ہر طرف کوڑا کرکٹ کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں اہل علاقہ نے مطالبہ کیا ہے کہ فی الفور تجاوزات کا خاتمہ کیاجائے صفائی کی صورتحال بہتر بنائی جائے اور علاقے میں ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کیلئے مزیداہلکار تعینات کیئے جائیں۔