• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معرکہ حق ملکی دفاع کی تاریخ کا روشن اور سنہرا باب ہے

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر)سپریم کورٹ آف پاکستان کے سینئر وکیل سابق ڈپٹی اٹارنی جنرل امین الدین بازئی ایڈووکیٹ نے آپریشن بنیان مرصوص کی پہلی سالگرہ کے موقع پر کہا ہے کہ یہ معرکہ ملکی دفاع کی تاریخ کا ایک روشن اور سنہرا باب ہےجس نے پاکستان کی عسکری صلاحیت، قومی یکجہتی اور دفاعی عزم کو دنیا بھر میں اجاگر کیاانہوں نے کہا کہ دشمن کے ناپاک عزائم کو ناکام بنانے والے غازیاور وطن پر جان نچھاور کرنے والے شہدا پوری قوم کا فخر ہیں جن کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گاانہوں نے کہا کہ بلوچستان کے وکلا اور تمام طبقات کے لوگ اپنی بہادر افواج کے ساتھ کھڑےہیںہماری بری، بحری فوج اورفضائیہ نے جس جرأت، اتحاد اور پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کیاوہ تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا انھوں نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج نےسیسہ پلائی ہوئی دیوار بن کر دشمن کو عبرتناک شکست دی ۔
کوئٹہ سے مزید