کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر)کرائم برانچ لورالائی ریجن نے ڈکیتی میں ملوث سابق پولیس کانسٹیبل گرفتار کو گرفتار کر کے واردات میں استعمال ہونے والی گاڑی قبضے میں لے لی پولیس کے مطابق ڈی آئی جی کرائمز برانچ ڈاکٹر فرحان زاہد ہدایت پرریجنل افسر ڈی ایس پی کمال خان کاکڑ کی سربراہی میں کرائم برانچ لورالائی ریجن کی ٹیم نے ہسپتال محلہ میں چھاپہ مار کر ڈکیتی میں ملوث سابق پولیس کانسٹیبل محمد انور حمزہ زئی کو گرفتار کیا۔پولیس کے مطابق ملزم 2025 میں کلی توجگی کے مقام پر ایک پرچون سے لوڈ ڈاٹسن پک اپ کو اسلحہ کے زور پر چھیننے کی واردات میں ملوث تھا، اور ڈرائیور کے ہاتھ پاؤں باندھ کر اسے ویرانے میں پھینک دیا گیا تھا۔ واقعے کا مقدمہ مقامی لیویز نے نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کیا تھا، جو بعد ازاں کرائم برانچ کو منتقل کیا گیا۔کرائم برانچ نے جدید تفتیش کے ذریعے مقدمہ ٹریس کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کیا۔ حکام کے مطابق گرفتار ملزم، عزیز اللہ موسیٰ خیل کے گینگ کے ساتھ کام کر رہا تھا، جبکہ مذکورہ گینگ کے سرغنہ عزیز اللہ موسیٰ خیل کو بھی ایک روز قبل گرفتار کیا جا چکا ہے۔