بھارت سے آئے 2400 سکھ یا تری حسن ابدال سے ننکانہ صاحب پہنچ گئے

April 16, 2024

لاہور(خبرنگار)بھارت سے آئے 2400 سکھ یا تری حسن ابدال سے ننکا نہ صاحب پہنچ گئے۔ متروکہ وقف املاک بورڈ افسران کی جانب سے مہمانوں کا شاندار استقبال کیا گیا۔ بورڈ ترجمان کے مطابق چیئرمین بورڈ کے احکامات کی روشنی میں گوردوارہ جنم استھان کو خوبصور ت انداز میں سجانے کے علاوہ دیگر اعلیٰ انتظامی اقدامات کئے گئے ہیں اور یاتریوں کو رہائش، ٹرانسپورٹ، لنگر اور میڈیکل کی بہترین سہولیات دی جا رہی ہیں۔