جمہور کی حکمرانی کی جدوجہد جاری رہے گی‘ پشتونخوا ایس او

April 16, 2024

کوئٹہ ( پ ر) پشتونخوا سٹوڈنٹس آرگنائزیشن جنوبی پشتونخوا زون کے زونل آرگنائزر سیف اللہ کاکڑ ، سینئر ڈپٹی آرگنائزر یار محمد بریال ، اطلاعات آرگنائزر اسفند کاکڑ، مالیات آرگنائزر نواز خپلواک ، آفس آرگنائزر عظیم افغان ، رابطہ آرگنائزر محمود اچکزئی ، ثقافت آرگنائزر طیب خان ،ڈپٹی آرگنائزرز زبیر ترین ،سید وہاب آغا ، ڈاکٹر زبیر خلجی ، خوشحال خان کاکڑ، بشیر افغان ، ہارون موسیٰ خیل ، ڈاکٹر دلبر ازل ، امین اچکزئی ، شریف دومڑ ، ایاز شیرانی ، صدیق مندوخیل نے بیان میں پشتونخوامیپ کے چیئرمین محمود خان اچکزئی کوملکی سطح پر نئے اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان کا سربراہ منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ پشتونخوا سٹوڈنٹس آرگنائزیشن اپنی ماضی کی شاندارتاریخ کو مد نظر رکھتے ہوئے ملک میں آئین کی بالادستی ، جمہور کی حکمرانی کیلئے پشتونخوامیپ کے شانہ بشانہ فعال اور مثبت کردار ادا کرتی رہے گی۔ بیان میں کہا گیا کہ پشتونخوا وطن کے نوجوانوں ، طلباء کے قومی ، سیاسی ، جمہوری شعور میں اضافہ کرتے ہوئے انہیں ان کے بنیادی حقوق کی جدوجہد کی تحریک میں شامل کرنے کیلئے صلاحتیوں کو بروئے کار لائیگی۔