چوری کا الزام لگا کر گھریلو ملازمہ، بیٹے اور شوہر پرتشدد

April 16, 2024

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)گھریلوملازمہ اس کے بیٹے اور شوہر پرتشدد کرنیوالے ملزموں کیخلاف مقدمہ درج کرلیاگیا۔ عقیلہ بی بی زوجہ سرور مسیح نے تھانہ روات کو بتایاکہ فرزانہ زوجہ نوید کے گھرکام کرتی ہوں جنہوں نے چوری کاالزام لگاتے ہوئےمجھے ، میرے خاوند اور 14 سالہ بیٹے کو حبس بے جامیں رکھ کرتشدد کا نشانہ بنایا۔ان کے دوبیٹوں عباس ، باقر اور چار نامعلوم افراد جن میں سے ایک کو وہ لوگ حمزہ صاحب کہہ کر بلاتے تھے ،کبھی وہ خود کو سی آئی اے کے ملازم بتاتے تھے ان سب نے ہم پر تشدد کیا۔ میرے بیٹے کو برہنہ کرکے مارتے پیٹتے اور ساتھ اس کی ویڈیو بھی بناتے رہے۔ پولیس کے مطابق ملزم نوید حساس ادارے کاریٹائرڈ افسر ہے ۔