عیدپر اضافی کرایہ کی وصولی ، 39لاکھ روپے مسافروں کو واپس دلوائے گئے

April 16, 2024

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) عید الفطر پر اضافی کرایہ کی مد میں وصول کئے جانیوالے 39لاکھ روپے مو ٹروے پولیس نے مسافروں کو واپس دلوائے۔ زائد کرایہ وصول کرنے اورگنجائش سے زائد سواریاں بٹھانے پر 6ہزار 935 پبلک سروس گاڑیوں پر11ملین روپے جرما نے عائدکیاگیا۔