اوپننگ کا فیصلہ نہیں ہوا، بابر کو بھی آرام دیا جاسکتا ہے، اظہر محمود

April 17, 2024

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ اظہر محمود نے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ کوبی یا سی ٹیم نہیں کہوں گا، چیمپئنز ٹرافی 2017 کے بعد بڑا ٹورنامنٹ نہیں جیتے، پاکستان کو ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں نظر انداز نہیں کرسکتے، بولنگ بیٹنگ کے پلان پر کام جاری ہے، ہوسکتاہےکہ بابراعظم کو آرام دیا جائے ، ایسا نہیں کہ بابراعظم یا کوئی کھلاڑی آرام نہیں کرسکتا، روٹیشن پالیسی کو مدنظر رکھ کر پلیئنگ الیون بنائی جائےگی۔منگل کواظہر محمود نے پریس کانفرنس میں کہا کہ پاکستان کاٹاپ آرڈر کافی مضبوط ہے، جبکہ نیوزی لینڈ کا اسکواڈ نیا ہے ، ٹی ٹونٹی میں کوئی بھی ٹیم ہلکی نہیں ہوتی، بارش کے باعث دو اسپنرز کے ساتھ بھی کھیل سکتے ہیں۔ ابھی فیصلہ نہیں کیا کہ فخر ،رضوان ،بابر صائم ایوب میں سے کون اوپن کرےگا؟ انہوں نے کہا کہ شاہین آفریدی مکمل فٹ ہیں،سنا ہے وہ پہلا میچ نہیں کھیلیں گے، ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا ۔