PTI وفد کی GDA رہنماؤں سے ملاقات، کراچی جلسے میں شرکت کی دعوت

April 17, 2024

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے قومی اسمبلی کے سابق اسپیکر اسد قیصر نے منگل کو جی ڈی اے کی قیادت سے ٹیلیفونک رابط کیا اور جلد مرکزی قیادت کی کراچی آکر مشترکہ سیاسی جدوجہد پر بات چیت کرنے کی خواہش کا اظہار بھی کیا۔ یہ بات فنکشنل ہائوس کراچی پر تحریک انصاف کے صوبائی صدر حلیم عادل شیخ کی سربراہی میں وفد کی جی ڈی اے کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر صفدر عباسی، اطلاعات سیکرٹری سردار عبدالرحیم اور دیگر رہنمائوں سے ملاقات کی۔ جس میں جی ڈی اے کو تحریک انصاف کی جانب سے کراچی میں 28 اپریل کے جلسہ میں شرکت کی دعوت دی گئی- جی ڈی اے کے رہنماؤں نے وفد کو یقین دلایا کہ جلسے میں شرکت کے حوالے سے جی ڈی اے اپنی اعلی قیادت سے مشورہ کرکے انہیں جواب دے گی۔