انٹر بینک میں ڈالر 27 پیسے تک مہنگا

April 17, 2024

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 27پیسے تک اور اوپن مارکیٹ میں 16 پیسے تک بڑھ گئی،یورو کی قیمت میں 96پیسے تک کی کمی،پاؤنڈ کی قیمت میں 11پیسے تک کا اضافہ ، منگل کو روپے کے مقابلے پر انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت خرید 278.00 روپے پر برقرار رہی لیکن قیمت فروخت 27پیسے کے اضافے سے 278.23 روپے سے بڑھ کر 278.50 روپے ہو گئی۔اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 16 پیسے کے اضافے سے 277.00 روپے سے بڑھ کر 277.16 روپے اور قیمت فروخت 2 پیسے کے اضافے سے 279.66 روپے سے بڑھ کر 279.68 روپے ہو گئی۔یورو کی قیمت خرید 92 پیسے کی کمی سے 293.99 روپے سے کم ہو کر 293.07روپے اور قیمت فروخت 96 پیسے کی کمی سے 296.83روپے سے کم ہو کر 295.87 روپے ہو گئی۔