سی ڈی اے نے اسلام آ باد میں سائیکل ٹریک کی تعمیر کا کام ایوارڈ کردیا

April 17, 2024

اسلام آ باد ( رانا غلام قادرنیوز رپورٹر) سی ڈی اے نے اسلام آ باد میں سائیکل ٹریک کی تعمیر کا کام ایوارڈ کردیا۔ یہ ٹھیکہ سر کاری تعمیراتی فرم ریل کاپ کو دیاگیا ہے۔ پراجیکٹ 18ماہ میں مکمل ہوگا۔ فضل حق روڈ بلیو ایریا اور حکیم لقمان روڈ کی در میانی گرین بیلٹ سے ٹریک کی تعمیر کا آ غاز کیا گیا ہے۔ اس پراجیکٹ کے ڈائریکٹر معشوق علی شیخ ہیں۔ منصوبہ کی لاگت دو ارب چار کروڑ 38 لاکھ روپے ہے۔80فی صد ٹریک گرین بیلٹس اور تمام مراکز‘ اتوار با زار‘ میٹرو اسٹیشنز سے گزرے گا۔ تمام سیکٹرز کو باہم منسلک کریگا۔ اس کی کل طوالت 374کلومیٹر ہے۔ ٹریک دس میٹر چوڑا ہے۔ پراجیکٹ کیلئے ایک بھی درخت نہیں کا ٹا جا ئے گا ۔پراجیکٹ کی نگرانی کیلئے نیسپاک کو کنسلٹنٹ فرم مقرر کیا گیا ہےجسے 77ملین معاوضہ ادا کیا جا ئے گا۔