ایم ڈی واسا سے چاپان انٹرنیشنل کوآپریشن ایجنسی کے نمائندہ ایکسپرٹ کی ملاقات

April 17, 2024

ملتان (سٹاف رپورٹر) منیجنگ ڈائریکٹر واسا چوہدری محمد دانش نے کہا ہے کہ ملتان شہر میں سیوریج اور واٹر سپلائی سسٹم کے بوسیدہ ہونے اور بجلی کے بلوں میں بے تحاشہ اضافے کے باعث واسا کو چیلنجز کا سامنا ہے اور ان درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لئے پرانی لائنوں کو تبدیل اور ڈسپوزل اسٹیشنز کو سولر سسٹم پر شفٹ کرنا اشد ضروری ہے انہوں نے کہا کہ1200 کلومیٹر سے زائد سیوریج نیٹ ورک اور ایک ہزار کلومیٹر سے زائد واٹر سپلائی لائنوں کے بوسیدہ ہونے کی وجہ سے روزانہ شہر کے مختلف علاقوں میں کراؤن فیلیئر اور واٹر سپلائی مکسنگ کے متعدد واقعات رونما ہو رہے ہیں ان واقعات کی روک تھام کے لیے سیوریج اور واٹر سپلائی لائنوں کی تبدیلی کے میگا پراجیکٹس کی فوری ضرورت ہے انہوں نے ان خیالات کا اظہار چاپان انٹرنیشنل کوآپریشن ایجنسی کے ساؤتھ ایشیا ڈویژن کے نمائندہ ایکسپرٹ ناکاشیما کوجی سے ملاقات کے موقع پر کیا، اس دوران جائیکا کے نمائندہ کو واسا سے متعلق تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی۔