کراچی بار، سٹی کورٹ میں اسرائیلی مصنوعات کی خرید و فروخت پر پابندی عائد

April 18, 2024

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی بار ایسوسی ایشن نے سٹی کورٹ میں اسرائیلی مصنوعات کی خریدوفروخت پر پابندی عائد کردی، کراچی بار کی مینیجنگ کمیٹی نے فیصلہ کیا کہ کینٹین کے ذمہ داران و دیگر کو مطلع کیا جاتا ہے کہ سٹی کورٹ کے احاطے میں اسرائیلی مصنوعات کی خریدوفروخت پر پابندی ہوگی، خلاف ورزی کرنے والے کے خلاف سخت کاروائی کی جائیگی۔