نواز شریف کے خلاف نیب کا توشہ خانہ کیس بند کرنیکا موقف مضحکہ خیز ہے، بریگیڈئر (ر) مصدق عباسی

April 18, 2024

اسلام آباد (خبر نگار) سابق ڈی جی نیب اور مشیر برائے احتساب و داخلہ بریگیڈئر محمد مصدق عباسی نے کہا ہے کہ نیب اور چیئرمین نیب پورے لندن پلان کا حصہ ہیں۔ نواز شریف کیخلاف توشہ خانہ کیس اوپن اینڈ شٹ کیس ہے۔ نیب کی جانب سے کیس بند کرنے کا موقف مضحکہ خیز ہے۔ گزشتہ روز اپنے ردعمل میں انہوں نے کہانیب کا کہنا ہے کہ اگر عدالت چاہے تو کیس بند کر سکتی ہے۔ ان کا کہنا تھا پہلے ان کو اور انکے بچوں کو باہر سے بلایا جاتا ہے پھر 1100ارب روپے کے کیسز میں کلین چٹ دے دی جاتی ہے۔9 مئی کی شروعات بھی نیب نے کی جس میں عمران خان کو گرفتار کیا گیااور سپریم کورٹ نے اسے غیر قانونی قرار دیا۔ بریگیڈئر محمد مصدق عباسی نے کہا نئے ، پرانے دونوں قوانین کے مطابق توشہ خانہ سے گاڑیاں اور نوادرات نہیں لی جا سکتیں۔